سینیٹ الیکشن ہارس ٹریڈنگ الزامات ،کوئی سیاسی رہنما الیکشن کمیشن پیش نہ ہو سکا

سینیٹ الیکشن ہارس ٹریڈنگ الزامات ،کوئی سیاسی رہنما الیکشن کمیشن پیش نہ ہو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کے الزامات لگانے والا کوئی بھی سیاسی رہنما الیکشن کمیشن کے سامنے پیش نہ ہو سکا،الیکشن کمیشن نے ہارس ٹریڈنگ کے الزامات لگانے والے سیاسی رہنماں کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت31 اگست تک ملتوی کر دی۔پیر کو الیکشن کمیشن میں سینیٹ الیکشن 2018 میں ہارس ٹریڈنگ کے الزامات پر ازخود نوٹس پر سماعت ممبر سندھ عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے کی،تاہم ہارس ٹریڈنگ کے الزام لگانے والا کوئی سیاسی رہنما الیکشن کمیشن کے سامنے پیش نہ ہوا۔الیکشن کمیشن نے ہارس ٹریڈنگ کیالزامات لگانے والے سیاسی رہنماوں کو دوبارہ نوٹسز جاری کر دئیے،الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت31 اگست تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کے الزامات لگانے پر فاروق ستار،خواجہ اظہار الحسن، رضا ہارون، عظمی بخاری ،شہاب الدین خان،مریم اورنگزیب اور امیر مقام کو نوٹس جاری کیئے تھے ۔
سینیٹ الیکشن

مزید :

کامرس -