لندن تباہ کرنے کیلئے ہٹلر نے دنیا کا پہلا بیلیسٹک میزائل استعمال کیا

لندن تباہ کرنے کیلئے ہٹلر نے دنیا کا پہلا بیلیسٹک میزائل استعمال کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(این این آئی)دوسری جنگ عظیم کے دوران جرمنی نے فضائی بم V-1 اور بیلسٹک میزائل V-2 کا کامیاب استعمال کیا، عسکری تاریخ میں متعارف ہونیوالا یہ پہلا بیلسٹک میزائل تھا۔ اس کے ذریعے برطانوی دارالحکومت لندن پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں بھا ری جانی و مالی نقصان پہنچا۔ لندن کو نشانہ بنانے کے واسطے جرمنی نے ایک تیسرا ہتھیار V-3 تیار کر ڈالا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ناز یو ں کی منصو بہ بندیوں کے نتیجے میں سامنے آنیوالا جدید ہتھیار V-3 درحقیقت ایک عظیم توپ تھی جو مختصر مدت میں گولوں کی بڑی تعداد داغنے کی صلاحیت رکھتی تھی۔سال 1942ء میں جرمن انجینئر کو اس توپخانے کا خیال پسند آیا۔ اس نے سابقہ عظیم الجثہ توپوں میں پائی جانیوالی خا میوں کی درستی کیلئے تجاویز پیش کیں۔ایڈولف ہٹلر نےV-3 توپ تیار کرنے کی منظوری دیدی۔ اسے یقین تھا یہ ہتھیار لندن کو تباہ کر دے گا جس کے بعد برطانیہ جنگ سے علیحدہ ہونے پر مجبور ہو جائے گا۔ البتہ بہت سے سینئر انجینئروں نے V-3. توپخانے کی تیاری کے خیال کو مستر د کرتے ہو ئے اس بات پر زور دیا بقیہ وسائل کو جنگی طیاروں اور ٹینکوں کی تیاری اور مشرقی محاذ پر سوویت یونین کا مقابلہ کرنے کیلئے ر قو م کی فراہمی کے و اسطے استعمال کیا جائے۔
پہلا بیلیسٹک

مزید :

کامرس -