’’فرمائشی باتیں نہیں کرتا،اجلاس آپ لوگوں کیلئے نہیں کیا‘‘،خواجہ آصف کا صحافی کو جواب

’’فرمائشی باتیں نہیں کرتا،اجلاس آپ لوگوں کیلئے نہیں کیا‘‘،خواجہ آصف کا ...

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف نے مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں شرکت کے بعد صحافیوں کو اجلاس کے حوالے سے کوئی بھی بات بتانے سے صاف انکار کر دیا ۔ گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کے بعد جب خواجہ آصف جانے لگے تو ایک صحافی نے سوال کیا آپ کو وزارت عظمیٰ کیلئے نامزد کیا گیا جس پر خواجہ آصف نے کہا کہ مجھے کوئی علم نہیں ۔ ایک اور صحافی نے پوچھا بڑا اہم اجلاس ہوا جس پر خواجہ آصف نے مسکراتے ہوئے برجستہ جواب دیا کہ اجلاس آپ کیلئے نہیں کیا ۔ صحافی نے کہا کہ ہیڈ لائن کیلئے ایک جملہ ہی بول دیں جس پر خواجہ آصف نے کہا کہ میں فرمائشی باتیں نہیں کرتااور صحافیوں کے کسی بھی سوال کا جواب دئیے بغیر وہاں سے روانہ ہو گئے ۔

مزید : کامرس