کیلیفورنیا ، چھوٹا طیارہ گر کر تبا ہ، 5 افراد ہلاک

کیلیفورنیا ، چھوٹا طیارہ گر کر تبا ہ، 5 افراد ہلاک

کیلی فورنیا سٹی (این این آئی)امریکی ریاست کیلی فورنیا میں چھوٹا طیارہ سانتا اینا کے شاپنگ سینٹر کی پارکنگ میں گرنے سے پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ حادثے کے سبب شاپنگ سینٹر کی پارکنگ میں کھڑی ایک گاڑی کو نقصان پہنچا ہے، تاہم وہاں موجود لوگ محفوظ رہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عینی شاہدین نے بتایاکہ زمین پر گرنے سے طیارے کے ٹکڑے ہوگئے ۔ حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے پانچوں افراد طیارے کے ہی سوار مسافر تھے۔حادثے کے سبب شاپنگ سینٹر کی پارکنگ میں کھڑی ایک گاڑی کو نقصان پہنچا ہے، تاہم وہاں موجود لوگ محفوظ رہے۔

کیلیفورنیا

مزید : کامرس