عمران خان کا پالتو کتا بھی بین الاقوامی شہرت یافتہ ہو گیا

عمران خان کا پالتو کتا بھی بین الاقوامی شہرت یافتہ ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بعد ان کا پالتو کتا بھی بین الاقوامی شہرت یافتہ ہو گیا۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان جہاں ان دنوں عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد شہرت کی بلندیوں پر ہیں وہاں ان کے پالتو کتے نے بھی بین الاقوامی شہرت حاصل کر لی ۔ آن لائن انسائیکلوپیڈیا نے عمران خان کے پالتو کتے کے لئے صفحہ مختص کرنے کی بھی تصدیق کر دی ہے ۔ آن لائن انسائیکلو پیڈیا کے منتظمین کے مطابق عمران خان کا کتا کافی عرصے سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے یہی وجہ ہے کہ اس کے لئے وکی پیڈیا نے صفحہ مختص کیا گیا ہے ۔ وکی پیڈیا کے مطابق امریکی صدور کے پالتو جانوروں کو بھی انسائیکلوپیڈیا میں جگہ دی جا چکی ہے ۔
پالتو کتا

مزید :

کامرس -