بنی گالہ تجاوزات کیس،چیف جسٹس نے ڈی جی سروے آف پاکستان کو آج طلب کرلیا

بنی گالہ تجاوزات کیس،چیف جسٹس نے ڈی جی سروے آف پاکستان کو آج طلب کرلیا

اسلام آباد(آئی این پی ) چیف جسٹس ثاقب نثار نے بنی گالہ تجاوزات کیس میں سروے آف پاکستان کے ڈائریکٹرجنرل کوطلب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ تجاوزات ہٹانے میں تاخیرکیوں ہورہی ہے؟، کورنگ نالے اور وفاقی حکومت کا سروے ضروری ہے ہر حال میں حکومتی احکامات پر عمل کریں۔ پیر کو چیف جسٹس ثاقب نثار نے بنی گالہ تجاوزات کیس کی سماعت کی۔اس موقع پر ڈپٹی جنرل نے عدالت میں موقف اپنایاکہ کورنگ نالے کا 4.5کلومیٹرکا سروے مکمل کر لیا ہے باقی 17کلومیٹر کے سروے کیلئے کم ازکم ڈیڑھ ماہ چاہیے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کورنگ نالے اور وفاقی حکومت کا سروے ضروری ہے ہر حال میں حکومتی احکامات پر عمل کریں،اگرادائیگی کامعاملہ تھا توآپ نے عدالت کو پہلے بتاناتھا،تجاوزات ہٹانے میں تاخیرکیوں ہورہی ہے؟ایسا کریں ڈی جی سروے آف پاکستان کوبلالیں،وہ(آج) منگل کو سپریم کورٹ پیش ہوکراپنی پوزیشن واضح کریں۔عدالت نے کیس کی سماعت (آج) تک ملتوی کر دی۔

طلب

مزید : کامرس