سعودی عرب نے کینیڈا سے سفارتی تعلقات منجمد کر دیئے ، کینیڈین سفیر کی ملک بدری کا حکم ، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا

سعودی عرب نے کینیڈا سے سفارتی تعلقات منجمد کر دیئے ، کینیڈین سفیر کی ملک بدری ...

ریاض( مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں)سعودی عرب نے کینیڈا پر ملک کے داخلی معاملات میں 'مداخلت' کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کینیڈا کے سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے جبکہ کینیڈا میں تعینات سعودی سفیر کو بھی واپس بلا لیا گیا ہے۔سعودی عرب کا کہنا ہے کہ وہ کینیڈا کے ساتھ تمام نئے تجارتی اور سرمایہ کاری کے معاہدے بھی روک رہا ہے۔سعودی عرب کی جانب سے یہ اعلان اْس وقت سامنے آیا ہے جب کینیڈا نے سعودی عرب میں انسانی حقوق کے کارکنوں کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔سعودی وزارتِ خارجہ نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ 'سعودی عرب نے اپنی تاریخ میں کبھی بھی داخلی معاملات میں کسی ملک کی مداخلت یا احکامات کو تسلیم نہیں کیا ہے۔'سعودی وزارتِ خارجہ نے کینیڈا کی خارجہ اْمور کی وزارت کی جانب سے جاری کردہ بیان کا بھی حوالہ دیا ہے جس میں ریاض پر زور دیا گیا تھا کہ وہ خواتین اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو ’فوری رہا‘ کرے۔ثمر بداوی کو سنہ 2012 میں انٹرنیشنل ویمن آف کریج ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔سعودی عرب میں ایسے وقت میں انسانی حقوق کے لیے سرگرم افراد کو حراست میں لیا جا رہا ہے جب ملک کے ولی عہد شہزادہ سلمان قدامت پسند معاشرے کو ترقی پسندی کی جانب گامزن کرنا چاہتے ہیں۔

سعودی عرب

مزید : علاقائی