این اے 131 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا فیصلہ چیلنج

این اے 131 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا فیصلہ چیلنج

اسلام آباد( آن لائن)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے حلقہ این اے 131 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کر تے ہوئے اپیل سپریم کورٹ میں دائر کردی، ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل بابر اعوان نے دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حلقہ این ا ے 131 میں عمران خان نے 84313 جبکہ سعد رفیق نے 83633ووٹ حاصل کئے ، مسترد شدہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں عمران خان پھر کامیاب قرار پائے ، سعد رفیق نے حلقہ کے تما م ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست ریٹر نگ افسر کو دی،جوآر اونے خارج کر دی،پھر سعد رفیق نے ریٹر نگ افسر کا فیصلہ الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا، سعد رفیق نے الیکشن کمیشن کے ساتھ آر او کا فیصلہ ہائیکورٹ میں بھی چیلنج کر دیا ،اپیل ہائیکورٹ نے درخواست پر 4 اگست کو این اے 131 کے تمام ووٹوں کی گنتی کا حکم دیا، سعد رفیق کی ہائیکورٹ میں درخواست قا بل سماعت نہیں تھی،اپیل ہائیکورٹ نے آئین اور قانون کے برعکس دوباری گنتی کا حکم دیا، اپیل ہائیکورٹ کا فیصلہ قانون کے منافی ہے ، بر قر ار رکھا نہیں جا سکتا، عمران خان کی اپیل میں کہا گیا ہے لاہور ہائیکورٹ کا حلقے کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

مزید : علاقائی