زینب قتل کیس ،مجرم عمران علی کو مزید 2بچیوں سے بد اخلاقی و قتل میں سزا

زینب قتل کیس ،مجرم عمران علی کو مزید 2بچیوں سے بد اخلاقی و قتل میں سزا

لاہور (آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت نے زینب قتل کیس کے مجرم عمران علی کو مزید دو بچیوں کے قتل میں سزا سنادی۔ عدالت نے ایمان فاطمہ سے بد اخلاقی و قتل میں مجرم کو 4مرتبہ سزا موت، عمر قید اور 40لاکھ روپے جرمانہ جبکہ دوسری بچی تہمینہ کیساتھ بد اخلاقی پر سزا ئے موت، 53 سال قید 15 لاکھ اور 75 ہزار روپے جرمانہ کی سزا ئیں سنادیں ۔ مجرم عمران کو زینب سمیت چھ بچیوں کے قتل میں سزائیں دی جاچکی ہیں۔ مجرم عمران کیخلاف مزید ایک بچی کے ریپ اور قتل کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔

مجرم عمران سزا

مزید : علاقائی