فیصل آباد ، 24گھنٹوں میں ڈکیتی و چوری کی 38وارداتیں ، مزاحمت پر ایک شہری زخمی

فیصل آباد ، 24گھنٹوں میں ڈکیتی و چوری کی 38وارداتیں ، مزاحمت پر ایک شہری زخمی

فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)ضلع فیصل آباد میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران آن ریکارڈ 38 وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں کے گروہ شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی طلائی زیورات ایک کار دس موٹر سائیکل چار رکشہ درجن بھر سے زائد موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرارہو گئے جبکہ ڈکیتی کی ایک واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر ایک شہری کو زخمی کر دیا گیا جس کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا کمال سٹیٹ کے قریب نامعلوم ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر 26سالہ شفقت کو زخمی کر دیا جس کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا عثمان سے پرس موبائل فون شاہد سے کپڑے سے لوڈ رکشہ اور نقدی ذوالفقار سے اپلائیڈ فار رکشہ سے اصغر سے نقدی اور موبائل فون احسان الحق سے نقدی طلائی زیورات اور موبائل فون ثاقب کی دکان سے پچاس ہزار اور موبائل فون شاہد عمران افضال شفیق فیصل عمار نبیل سے لاکھوں روپے کی نقدی اور موبائل فون شہباز سے سوالاکھ روپے کی نقدی عالم عبدل وقاص سے ایک لاکھ روپے کی نقدی اور موبائل فون نثار سے نقدی موبائل فون اورموٹر سائیکل منصور سے 30ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا گیا جبہ عامر کے گھر سے سات تولے طلائی زیورات پچاس ہزار روپے اور قیمتی سامان اسی طرح عبدالرزاق سے شرافت وسیم وحید ‘ خالد شہباز‘ اصغر کے گھروں سے نقدی طلائی زیورات اور قیمتی سامان چوری کر لیا گیا عالم کی کار محسن اور جاوید کا رکشہ اسی طرح فیصل‘ شہزاد‘ عباس‘ منیر‘ الطاف‘ تنویر عرفان عمر امداد اور سیف اللہ کی موٹر سائیکلیں نامعلوم چور لیکر چلتے بنے۔

مزید : علاقائی