آسٹریلیا میں بھی وہ ہوگیا جو ہمارے ہاں اکثر تھر میں وقوع پذیر ہوتا ہے

آسٹریلیا میں بھی وہ ہوگیا جو ہمارے ہاں اکثر تھر میں وقوع پذیر ہوتا ہے
آسٹریلیا میں بھی وہ ہوگیا جو ہمارے ہاں اکثر تھر میں وقوع پذیر ہوتا ہے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آسٹریلوی وزیراعظم میلکم ٹرن نے ملک کے مشرقی ساحلی علاقے میں پیدا شدید خشک سالی سے متاثرہ کاشتکاروں کے لیے مزید 140 ملین ڈالر سے زائد کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

ترکش نیوز ایجنسی کے مطابق میلکم ٹرن نے ریاست نیو ساﺅتھ ویلز میں ایک فارم پر کاشت کاروں کے سامنے اس امدادی پیکج کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ خشک سالی سے کسانوں کو جو ذہنی کوفت ہوئی ہے اس کے لیے بھی نفسیاتی امداد فراہم کی جائے گی۔

آسٹریلیا کی نیشنل فارمرز فیڈریشن نے وزیراعظم کے اس اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

یاد رہے کہ خشک سالی کے بعد اب تک آسٹریلوی حکومت 576 ملین ڈالر کے مساوی کاشت کاروں کو امداد دے چکی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی