بے زبان جانور نے اہم کارنامہ سرانجام دیکر ایک عالم کو ورطہ حیر ت میں ڈال دیا

بے زبان جانور نے اہم کارنامہ سرانجام دیکر ایک عالم کو ورطہ حیر ت میں ڈال دیا
بے زبان جانور نے اہم کارنامہ سرانجام دیکر ایک عالم کو ورطہ حیر ت میں ڈال دیا

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانیہ میں اپنی مالکن شارلٹ ڈکسن کو موت کے منہ میں جانے سے بچانے والی وفادار بلّی تھیو کے سوشل میڈیا پر چرچے ہو گئے۔

ڈیلی میل کی شائع کردہ خبر کے مطابق تھیو کی مالکن شارلٹ کو خون میں کلاٹنگ کی بیماری لاحق تھی۔تکلیف کے شدت اختیار کرنے پر تھیو نے ایمبولینس آنے تک شارلٹ کو بیدار رکھا۔

وہ شارلٹ کے پاس بیٹھ گئی اور جیسے ہی وہ آنکھیں بند کرنے لگتی بلّی زور زور سے بولنا اور اپنے پنجے سے مالکن کو چھونا شروع کر دیتی۔اس دوران ایمبولینس پہنچ گئی اور شارلٹ کو فوری طور پر طبّی امداد فراہم کی گئی۔

صحت یاب ہونے پر شارلٹ نے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ اگر وہ اس دن سو جاتی تو دوبارہ کبھی بیدار نہیں ہو سکتی تھی۔بلّی کی اس وفاداری پر اسے نیشنل کیٹ ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا تاہم ایوارڈ وصول کرنے سے ایک ہفتہ قبل تھیومر گئی۔2 اگست کو منعقدہ ایوارڈ کی تقریب میں تھیو کی جگہ اس کی مالکن شارلٹ نے ایوارڈ وصول کیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس