کیلیفور نیا میں ایسا کیا ہوا ؟ کہ امریکہ ہل کر رہا گیا ، آبادیوں کا انخلاءشروع

کیلیفور نیا میں ایسا کیا ہوا ؟ کہ امریکہ ہل کر رہا گیا ، آبادیوں کا ...
کیلیفور نیا میں ایسا کیا ہوا ؟ کہ امریکہ ہل کر رہا گیا ، آبادیوں کا انخلاءشروع

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کیلیفورنیا (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں ہزاروں ایکٹر میں ہونے والی آتشزدگی کے بعد جہازوں کو آگ بجھانے کیلئے طلب کرلیا گیا ہے جبکہ کئی علاقوں سے آباد ی کا انخلاءبھی جاری ہے۔

جیونیوز کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کی اورنج کاﺅنٹی کے جنگلات میں آگ لگ گئی ہے جو تین گھٹنے میں ایک ہزار ایکٹر تک پھیل چکی ہے ۔ آگ کی زد میں آکر جنگلات دھڑا دھڑ جل رہے ہیں جبکہ ریسکیو ادارو ں کی جانب سے آگ پر قابو پانے کی سرتوڑ کوششیں کی جارہی ہے ۔ جہازوں کو بھی آگ پر قابو پانے کے لئے طلب کرلیا گیاہے۔ اب تک صرف 30فیصد آگ پر قابو پایا جا چکا ہے ۔اورنج کاﺅنٹی کے علاقوں سے آباد ی کا انخلاءکیا جارہاہے ۔ حکام کے مطابق زیادہ درجہ حرات کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں دشواریوں کاسامنا ہے ، کیلیفور نیاکے شمالی علاقوں میں پہلے ہی آگ لگی ہوئی ہے جس نے 2لاکھ 73ہزار ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی