انٹر نیشنل اسٹیبلشمنٹ پاکستان می ں انتشار پھیلا رہی ہے ، اتحاد وقت کی ضرورت : حافظ محمد سعید

انٹر نیشنل اسٹیبلشمنٹ پاکستان می ں انتشار پھیلا رہی ہے ، اتحاد وقت کی ضرورت : ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وہاڑی( بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصو صی ) پروفیسرحافظ محمدسعیدسرپرست اعلیٰ ملی مسلم لیگ پاکستان نے کہاہے کہ دہشت گردی کی نرسری فرقہ واریت ہے ۔ پاکستان اپنے قیام سے لیکراب تک حالت جنگ میں ہے۔پاکستان کاسب سے بڑامسئلہ کشمیرہے۔پاکستان اندرونی اوربیرونی دشمنوں میں گھرا ہواہے۔وہ وہاڑی میں نظریہ پاکستان کنونشن سے خطاب کررہے تھے اس موقع پرمرکزی امیرملی مسلم لیگ سیف اللہ خالد،مرکزی راہنمانصرجاوید،مرکزی (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

راہنماحاجی محمدرفیق،زونل امیرحافظ محمدعبداللہ،ضلعی امیررانا محمد شفیق،تحصیل امیرمحمدذیشان،سٹی امیرمحمدثاقب جلیل ، محمد علی بھٹی،ممتازجمیل،قاری سلامت اللہ،چودھری افضال یوسف،رانا صغیر گڈو ، ملک اظہر اعوان،حاجی محمداکرم کے علاوہ ملی مسلم لیگ کے کارکنان کی بہت بڑی تعداد موجود تھی ۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے حافظ محمدسعیدکاکہناتھاکہ اس وقت پاکستان میں فرقہ واریت کی چار اقسام ہیں مذہبی فرقہ واریت،لسانی فرقہ واریت،صوبائی فرقہ واریت اورسیاسی فرقہ واریت اورفرقہ واریت کی جتنی قسمیں ہیں یہ سب دہشت گرد پیداکرتی ہیں۔پاکستان گزشتہ کئی دہائیوں سے حالت جنگ میں ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان سے بعدمیں آزادہونیوالے ممالک ترقی یاقتہ ممالک کی صف میں کھڑے ہیں جبکہ پاکستان کوچاروں قسم کی فرقہ واریت کاسامناہے جس کی وجہ سے پا کستان آج تک اپنے قدموں پر بھی نہیں کھڑاہوسکاانٹرنیشنل اسٹبلیشمنٹ پاکستان میں انتشارپھیلانے کاکوئی موقع نہیں جانے دیتی پاکستان کوبربادکرنے کیلئے انٹرنیشنل اشٹیلشمنٹ نے الیکشن میں اپناپورازورلگایالیکن اللہ کاشکرہے کہ وہ ناکام ہوئی ہے اورپاکستان کی اسٹبلیشمنٹ کامیاب ہوچکی ہے۔پاکستان ملی مسلم لیگ ملک میں قران وسنت کے نظام کے ذریعے ترقی کی طرف لے جانے پریقین رکھتی ہے اوراسی مقصدکے حصول کیلئے میدان عمل میں آئی ہے۔شہداکی قربانیوں کے نتیجہ میں بننے والے پاکستان کوحکمرانوں نے پوری دنیامیں بھکاری بناکررکھ دیاہے۔ان کاکہناتھاکہ سن65کی پاک بھارت جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ تھی اور بھارت کوعبرت ناک شکست سے دوچارہوناپڑا۔جبکہ سن 71میں پورے ملک کوسیاسی فرقہ واریت کی آگ میں دھکیل دیا گیا جس کے نتیجہ میں پاک فوج کوبدترین دشمن کیسامنے ہتھیارڈالناپڑے۔آج بھی فرقہ واریت نے پورے ملک کواپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ۔ پاکستان فرقہ واریت کیساتھ ساتھ تہذیبی فرقہ واریت کابھی شکارہے ہندوکی تہذیب ہم پرمسلط کردی گئی ہے۔نظریہ پاکستان ہم سے چھین لیاگیاہے جبکہ غیرمسلم نظریات ہم پر مسلط کردیئے گئے ہیں۔ملی مسلم لیگ پاکستان میں نظریہ پاکستان یعنی نظریہ اسلام نافذکرناچاہتی ہے۔کنونشن مرکزی امیرسیف اللہ خالد کاکہناتھاکہ الیکشن2018میں ملی مسلم لیگ نے ملک وقوم کو بہت بڑے بحرانوں سے بچایاہے ملی مسلم لیگ اقتدارکیلئے سیاست میں نہیں آئی بلکہ ملک کوبچانے اورپاکستان کے دفاع کیلئے میدان سیاست میں آئی ہے الیکشن سے پہلے ملی مسلم لیگ کودبانے کے تمام حربے استعمال کئے گئے الیکشن کمیشن نے ملی مسلم لیگ کی الیکشن میں حصہ لینے کی درخواست مستردکردی لیکن ہم نے تمام مشکلات کاڈٹ کرمقابلہ کیا۔کنونشن سے مرکزی راہنمانصرجاویدکاکہناتھاکہ ملی مسلم لیگ انڈیااورتمام باطل قوتوں کے راستہ کی بہت بڑی رکاوٹ ہے اوریہ جماعت نہ کسی کے دباؤمیں آتی ہے اورنہ کسی دنیاکی طاقت سے ڈرتی ہے ہم نے کشمیرکی آزادی اورملک وقوم کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے کیلئے تیارہے۔
حافظ سعید