حج کی ادائیگی عشق کی اعلیٰ معراج ہے‘ریحان عباس کھوکھر
ملتان(سٹی رپورٹر)ڈائریکٹر حج ملتان ریجن ریحان عباس کھوکھرنے کہا ہے کہ حج بیت اللہ کی ادائیگی بندہ کے عشق کی اعلیٰ معراج ہے حج کی دائیگی کعبہ کے اندر مناسک ادا کرنے سے ہوتی ہے لیکن اس کی قبولیت روضہ انور ؐکی زیارت سے ہوتی (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )
ہے عازمین حج کو چاہیئے کہ وہ اللہ کے گھر میں جاکر اپنے گناہوں کی معافی مانگیں حج وہ عظیم فریضہ ہے جہاں مومن بندہ عشق الہی اور زات واحد کی راہ میں حرکت و ایثار کا بے مثال مظاہرہ کرتا ہے فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے جانے والے مسلمان مومن بندے دل کے زنگ کو آب زم زم اور صفا و مروہ کے درمیان سعی سے پاک و شفاف بنا ڈالتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاروان ابورغفاری اور کاروان سیف اللہ کے زیراہتمام حج تربیتی پروگرا م میں کیا اس موقع پرملک محمد مظفر اٹھنگل،ملک غلام حسین میتلا، سید امتیازحسین شاہ،حاجی محمد امین،حاجی فیروز خان،حاجی محمد سلیم،قاری امان اللہ،نواب خان نے بھی خطاب کیا ۔
ریحان عباس کھوکھر