بجلی صارفین سے 20ارب روپے وصول کرنیکا فیصلہ

بجلی صارفین سے 20ارب روپے وصول کرنیکا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر)نگران حکومت نے ایک اور ظلم ‘ بجلی کمپنیوں کے بینکوں (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

سے لئے گئے اربوں روپے کی رقم بھی مہنگائی کے ہاتھوں مارے صارفین کے ذمہ ڈال دی۔وفاقی حکومت نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بینکوں سے کئے گئے قرضوں کی مجموعی رقم میں سے 20 ارب روپے صارفین کے بلوں میں شامل کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں نے اربوں روپے کی رقم بینکوں سے قرض لے رکھی ہے اس رقم پر سود کی ادائیگی کے لئے وزارت توانائی کے پاس فنڈز نہیں ہیں۔قرض کی ادائیگی کے لئے بھی صارفین پر بوجھ ڈالا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق صارفین سے رقوم بلوں میں سرچارج کی مد میں وصول کی جائے گی۔ واضح رہے کہ بجلی کے بھاری بلوں کے باعث غریب صارفین ادائیگی سے قاصر ہیں اور ان کے کنکشن کاٹے جا رہے ہیں ۔ مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور ظلم ڈھایا جا رہا ہے۔
قرض ادائیگی