میجر عزیز شہید کا یوم پیدائش،کیک کاٹنے کی تقریب

میجر عزیز شہید کا یوم پیدائش،کیک کاٹنے کی تقریب

ملتان ( سپیشل رپورٹر)پاک فوج کے نشان حیدر لینے والے میجر عزیز بھٹی شہید کی 95ویں سالگرہ پر غازی یونین واسا سی (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

پی اے نے کیک کاٹا، پاک فوج زندہ باد کے نعرے بلند ،واسا ملازمین نے شہیدکو خراج عقیدت بھی پیش کیا ۔تفصیل کے مطابق پاک فوج کے نشان حیدر کا اعزاز لینے والے میجر عزیز بھٹی شہید کا 95واں یوم پیدائش منایا گیا ، ملک بھر میں مختلف تنظیموں نے شہید کی سالگرہ کے کیک کاٹے ۔اسی طرح سے غازی یونین واسا سی بی اے نے یونین آفس میں میجر عزیزبھٹی شہیدکی سالگرہ کا کیک کاٹا ۔جبکہ کیک کاٹنے کی تقریب میں واسا حکام کے علاوہ سی بی اے کے صدرملک وحید رجوانہ ۔ جنرل سیکرٹری عمر حیات ہراج ، کامران خان ، چوہدری ایوب سمیت دیگرممبران نے شرکت کی ، اس موقع پرملک وحید رجوانہ نے کہا کہ آج میجر عزیز بھٹی شہید کی 95ویں سالگرہ ہے اور یہ پاک فوج کے وہ شہید تھے جنہوں نے بھارتی فوج کو بھگا کر بھارت پہنچایا ، اور اسی دوران مقابلہ کرتے ہوئے جکام شہادت نوش کیا اور ان کو نشان حیدر سے نوازا گیا ۔جب بھی پاک فوج کو ہماری ضرورت پڑی تو ہم پاک فوج کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرینگے اس موقع پر انہوں نے میجر عزیز بھٹی شہید کو خراج عقیدت بھی پیش کیا ۔

میجر عزیز بھٹی شہادت

مزید : ملتان صفحہ آخر