آخری زخمی بھی نشتر یونٹ میں جاں بحق

آخری زخمی بھی نشتر یونٹ میں جاں بحق

ملتان(وقائع نگار)گلشن مارکیٹ نیو ملتان تکہ شاپ دھماکہ کا آخری شدید زخمی بھی نشتر ہسپتال کے برن یونٹ میں دم توڑ گیا جس کے بعد دھماکہ میں فوت ہونے والوں کی مجموعی تعداد9ہوگئی ہے برن یونٹ کے آئی سی یو وارڈ میں زیر علاج شعیب کا جسم اس دھماکہ میں 80فیصد تک جھلس چکا تھا دھماکے کے 3زخمی موقع پر فوت ہوگئے تھے جبکہ 6شدید زخمیوں کو نشتر برن یونٹ میں داخل کیا گیا تھا 5زخمی (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

پہلے ہی مختلف وقفوں سے دم توڑ گئے تھے۔جبکہ گزشتہ روز آخری زخمی نے بھی دم توڑ دیا۔

تکہ شاپ دھماکہ

B

مزید : ملتان صفحہ آخر