سرکاری اداروں میں ڈیلی و یجز ملازمین بھرتی کرنے پر پابندی
رحیم یارخان(بیورونیوز)پنجاب حکومت نے وزراء کے سرکاری گھروں کی تزئین و آرائش ، ڈیلی ویجز سٹاف کی بھرتی پر پابندی عائد کر دی ہے تفصیل کے مطابق پنجاب کی نگران حکومت کی جانب سے جاری کردہ پالیسی کے مطابق صوبائی وزراء کے سرکاری گھروں کی تزئین و آرائش، گھریلو و دفتری آسائش کے سامان کی سرکاری خزانے سے خریداری ممنوع ہو گی جبکہ مختلف اداروں میں ڈیلی (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )
ویجز سٹاف کی بھرتی اور سیٹوں کی اپ گریڈیشن پر بھی پابندی ہو گی ۔ نگران پنجاب حکومت کی جانب سے متعلقہ حکام کو نئی پالیسی بارے آگاہ کردیا گیا ہے ۔