جلد نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس تشکیل دی جائیگی،لیفٹیننٹ جنرل عمر حیات

جلد نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس تشکیل دی جائیگی،لیفٹیننٹ جنرل عمر حیات

اسلام آباد (این این آئی)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات نے کہا ہے کہ ناگہانی آفات جیسی صورتحال سے فوری طور پر نمٹنے کیلئے نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس تشکیل دی جائے گی، 1122 طرز کی یہ فورس تقریباً 200 اعلیٰ تربیت یافتہ عملہ پر مشتمل ہو گی جو ہنگامی حالات میں فوری کارروائی کر سکے گی۔ پیر کو آفات سے نمٹنے کی تیاری میں میڈیا کے کردار کے حوالہ سے منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے قومی سطح پر ناگہانی آفات میں مؤثر کارروائی کیلئے مناسب طور پر آراستہ اور تربیت یافتہ فورس کی تیاری کے منصوبہ پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس پہلے وفاقی سطح پر تیار کی جائے گی جبکہ اگلے مرحلہ میں تمام صوبوں میں اس مقصد کیلئے ٹیمیں تیار کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ناگہانی آفات کے دوران ریسکیو آپریشنز کیلئے کوئی مخصوص ایوی ایشن موجود نہیں ہے، مسلح افواج کو ایمرجنسی میں امدادی کارروائیوں کیلئے طلب کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ان کے وسائل پر اضافی بوجھ پڑتا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل عمر حیات

مزید : ملتان صفحہ آخر