انتظامیہ غائب ، عید سے پہلے پھل ، سبزیاں مہنگی ، شہری ریٹ سن کر پریشان

انتظامیہ غائب ، عید سے پہلے پھل ، سبزیاں مہنگی ، شہری ریٹ سن کر پریشان

ملتان(نیوز رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے غیر فعال ہونے کے باعث گرانفروش مافیا نے(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

اشیائے خوردونوش کے خودساختہ نرخ قائم کرکے صارفین کی زندگی اجیرن بناکر رکھ دی ہے اور مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے وضع کردہ نرخ نامہ کو ہوا میں اڑا کر رکھا دیا ہے شہر کی مختلف مارکیٹوں میں سبزیوں اور پھلوں کے نرخوں میں ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ نرخنامہ سے 30سے 50 فیصد زائد قیمتوں پر اضافہ کردیا گیا ہے عیدالاضحیٰ کی آمد سے قبل تاجربرادری کی خودسری نے شہریوں کو تشویش میں مبتلا کرکے رکھ دیا ہے ان کے مطابق اگر انتظامیہ اور مارکیٹ کمیٹی کے ذمہ داران نے گرانفروش مافیا کے پر نہ کاٹے تو عیدالاضحیٰ کے موقع پر گرانفروشی کا طوفان امڈ آئے گا مارکیٹ کمیٹی کے وضع کردہ نرخنامہ کے مطابق لہسن 143 روپے کا اوپن مارکیٹ 170روپے فروخت کیا جارہا ہے اسی طرح ٹماٹر66روپے کلو مارکیٹ80سے 100روپے کلو کلو چھلکے والا 33روپے مارکیٹ 45روپے ،پیاز24 روپے مارکیٹ 40 روپے ،بھنڈی 77روپے مارکیٹ100 روپے کلو ،اروی 33روپے کلو مارکیٹ 60 روپے کلو اسی طرح سیب گاجا 77 روپے سے 100روپے کلو مارکیٹ 140روپے کلو ،کیلا فی درجن درجہ اول 55روپے جبکہ مارکیٹ میں 80سے 120روپے درجن ،مٹھا درجہ اول 55روپے کلو مارکیٹ 100سے 120روپے کلو،آڑو 120روپے کلو مارکیٹ150روپے کلو ،خوبانی اول درجہ110 روپے کلو مارکیٹ 180 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ عید کی آمد سے قبل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فعال کیا جائے تاکہ شہریوں کو مقررہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش دستیاب ہوں۔

ناجائز منافع

مزید : ملتان صفحہ آخر