ڈالر کی پھر اڑان،روپے کے مقابلے میں 25پیسے اضافہ

ڈالر کی پھر اڑان،روپے کے مقابلے میں 25پیسے اضافہ

ملتان(نیوز رپورٹر)پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں ایکبار پھر اضافہ کا رجحان پایا جارہا ہے گزشتہ روز روپے کے مقابلے (بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

میں ڈالر کی قدر میں 25 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید 124 روپے سے بڑھ کر 124.25 روپے ہوگئی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں استحکام رہا جس سے ڈالر کی قمت خرید 122.50 روپے اور قیمت فروخت 123.50 روپے پر مستحکم رہی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمتی خرید میں 50پیسے کا اضافہ اور قیمیت فروخت میں 50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں بالترتیب یورو کی قیمت خرید 138.50روپے اور قیمت فروخت143.00 روپے سے کم ہوکر 142.50 روپے جبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید156.00 روپے سے کم ہوکر 155.50 روپے اور قیمیت فروخت 160.50روپے سے کم ہوکر160.00 روپے ہوگئی اس طرح سعودی ریال کی قدر میں 20پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سعودی ریال کی قیمیت خرید 32روپے سے بڑھ کر 32.20 روپے اور قمیت فروخت 33روپے سے بڑھ کر 33.20 روپے اور یو اے ای درہم کی قیمیت خرید 32.60 روپے سے بڑھ 32.90 روپے اور قیمت فروخت 33.80 روپے سے بڑھ کر 33.90 روپے ہوگئی جبکہ چینی یو آن کی قیمت خرید 18روپے اور قیمت فروخت 19.80روپے پر مستحکم رہی۔

ڈالر

مزید : ملتان صفحہ آخر