نواب اسحاق خان خاکوانی کو گورنر پنجا ب بنانے کا فیصلہ
کرم پور(نمائندہ پاکستان)ذرائع کیمطابق سابق وزیر مملکت ،جنوبی پنجاب کے صدر نواب اسحاق خاں خاکوانی کو گورنر پنجاب بنائے جانے کا اصولی فیصلہ کرلیا
(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
گیاہے جس کا اعلان آئندہ 24گھنٹوں میں ہونے کا امکان ہے ،پی ٹی آئی کے مشاورتی بورڈ میں گورنر پنجاب کیلئے نواب اسحاق خان خاکوانی ،علیم خان اور بابر اعوان پیش کیے گئے تھے جس پر قیادت نے الیکشن 2018جنوبی پنجاب میں شاندار نتائج کو دیکھتے ہوئے نواب اسحاق خان خاکوانی کو گورنر شپ کا اشارہ دے دیاہے یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پی ٹی آئی کا ایک بہت بڑا لابنگ گروپ علیم خان کو گورنر پنجاب بنوانا چاہتا تھا لیکن 2018میں ان کی کارکردگی مایوس کن رہی اپر اور وسطی پنجاب میں ’’ن‘‘ لیگ اکثریت بن کر ابھری ہے جبکہ جنوبی پنجاب میں پی ٹی آئی نے ’’ن‘‘ لیگ ،پیپلز پارٹی اور آزاد امیدواروں کو چاروں شانے چت کردیاتھا ۔اس لیے علیم خان کا نام گورنر پنجاب سے ڈراپ کر کے نواب اسحاق خان خاکوانی کو گورنر پنجاب بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ بابر اعوان کی خدمات وفاق میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نواب اسحاق