ضلع بہاولپور میں (ن)لیگ چھاگئی،پی ٹی آئی دوسرے،(ق)لیگ کا تیسرا نمبر

ضلع بہاولپور میں (ن)لیگ چھاگئی،پی ٹی آئی دوسرے،(ق)لیگ کا تیسرا نمبر

بہاول پور(بیورورپورٹ) ضلع بہاول پور میں ن لیگ پہلے ‘پی ٹی آئی دوسرے اورق لیگ تیسرے نمبرپررہی ‘ن لیگ نے ضلع بہاول پورسے پانچ صوبائی نشستیں‘پاکستان تحریک انصاف (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

نے تین اور ق لیگ نے دوسیٹیں جیتی ہیں تفصیل کے مطابق ضلع بہاول پور سے پانچ صوبائی نشستیں جیت کر ن لیگ پہلے نمبرپررہی‘ تحریک انصاف تین سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر‘جبکہ مسلم لیگ ق دوسیٹیں جیت کرتیسرے نمبرپررہی حالیہ الیکشن 2018 ء میں مسلم لیگ ن نے ضلع کی پانچ صوبائی اسمبلی کی نشستیں جیتی جن میں حاصل پور سے حلقہ پی پی 248 سے چوہدری افضل گل‘خیرپورٹامیوالی سے حلقہ پی پی 247 سے کاظم علی پیرزادہ‘ بہاول پوراورمضافات سے حلقہ پی پی 245 سے ظہیراقبال چنڑ‘ حلقہ پی پی 251 سے سردارملک خالدمحمودوارن‘ اورحلقہ پی پی 252 خانقاہ شریف سے مسلم لیگ ن کے میاں شعیب اویسی شامل ہیں جبکہ تحریک انصاف پرکامیاب ہونے والوں میں حلقہ پی پی 246 شہربہاول پورسے سمیع اللہ چوہدری‘ حلقہ پی پی 253 احمدپورشرقیہ سے صاحبزادہ میاں گزین عباسی اورحلقہ پی پی 254 اوچ شریف سے مخدوم سیدافتخار الحسن گیلانی شامل ہیں ضلع بھرسے دونشستوں پر مسلم لیگ ق نے حلقہ پی پی 250 ہیڈراجکاں سے ڈاکٹرمحمدافضل اورحلقہ پی پی 249 سے احسان الحق چوہدری نے کامیابی حاصل کی یاد رہے کہ 2013 ء کے الیکشن میں ضلع بھرکی دس نشستوں میں سے ن لیگ نے 7 نشستیں حاصل کی تھی جبکہ مسلم لیگ ق نے ایک جماعت اسلامی نے ن لیگ سے ایڈجسٹمنٹ کرکے ایک اوربہاول پورنیشنل عوامی پارٹی کی ٹکٹ پ مخدوم افتخارالحسن گیلانی نے کامیابی حاصل کی تھی ۔

ضلع بہاولپور انتخابی نتائج

مزید : ملتان صفحہ آخر