کاشتکاروں کو بھرپور ریلیف دیا جائیگا : ظہور احمد کھر ل

کاشتکاروں کو بھرپور ریلیف دیا جائیگا : ظہور احمد کھر ل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(بیورو رپورٹ+ نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے رائے ظہوراحمد کھرل نے کہا ہے کہ سا بق (ن) لیگ کے دور حکومت میں شعبہ زراعت کو تباہی کے
(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )
دہانے پر لاکھڑا کیا سابق حکمرانوں کی ناقص پا لیسیوں کی وجہ سے کسان کاشتکار زمیندار مالی طورپر کمزور ہوگئے تھے بلکہ مقروض بھی ہو گئے تھے اب پا کستان تحریک انصاف اقتدارمیں آکر شعبہ زراعت کی ترقی و خوشحالی کے لیے بھرپو اقدامات کرے گی ان خیالات کااظہارانہوں نے انجمن آڑھتیان کے صدر چودھری مشتاق گجر کی سربراہی میں ملنے والے وفد سے گفتگو کر تے ہوئے کیا اس موقعہ پر وفد میں محمد زبیر، محمد بوٹا، ایم رفیق بھٹہ ودیگر معز زین شامل تھے انہوں نے مز ید کہا کہ کھیت سے منڈی تک سڑکوں کا جال بچھا ئیں گے آڑھتیوں کو بھرپور ریلیف فراہم کیا جا ئے گا میری کا میابی میں عوام کے ساتھ شعبہ زراعت سے وابستہ اہم کردار ہے ، کھاد ، ڈیزل ، زرعی ادویات سمیت دیگر اشیاء پر سبسڈی دی جا ئے گی اس موقعہ پر صدر انجمن آڑھتیان چودھری مشتاق گجر ، جنر ل سیکرٹری رانا محمدا سلم نے رائے ظہوراحمد کھرل کو شاندار کا میابی پر مبارکباد پیش کی جس پر رائے ظہوراحمد کھرل نے انکا شکریہ ادا کیا۔
ظہر احمد کھرل