عامر لیاقت کے خلاف جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے سے متعلق درخواست خارج
اسلام آباد(آئی این پی)الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت کے خلاف جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے سے متعلق درخواست خارج کردی۔پیر کو الیکشن کمیشن میں این اے (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )
245 سے پی ٹی آئی کے منتخب امیدوار عامر لیاقت حسین کی جانب سے کاغذات نامزدگی میں جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے سے متعلق معاملیپر سماعت ہوئی ،الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے سماعت کی،عامر لیاقت حسین الیکشن کمیشن کے سامنے خود پیش ہوئے ،عامر لیاقت نے کہا کہ یہ میری منکوحہ ہیں اس میں چھپانے والی کوئی بات نہیں۔ ستمبر میں میری رخصتی ہے پوری دنیا دیکھے گی۔الیکشن سے پہلے اتنا شور کیا کہ یہ رخصتی اب خطرے پڑ گئی ہے۔الیکشن کمیشن نے عامر لیاقت کو بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس خارج کر دیا۔