عمران خان ڈیرہ ، راجن پور ، جام پور کو جلد بڑا پیکیج دیں گے : حنیف پتافی

عمران خان ڈیرہ ، راجن پور ، جام پور کو جلد بڑا پیکیج دیں گے : حنیف پتافی

جام پور(نمائندہ خصوصی) نومنتخب ممبر صوبائی اسمبلی سردارمحمد حنیف خان پتافی نے کہا ہے کہ عمران خان وزیراعظم کاحلف اٹھانے کے بعد عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کریں

(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

گے جنوبی پنجاب خصوصاََڈیرہ غازیخان ،راجن پور جام پورکی محرومیوں کے خاتمہ کے لئے خصوصی پیکج لائیں گے تمام سیاسی جماعتوں کواعتمادمیں لیکراتفاق رائے سے بہت جلدجنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کے وعدہ کوعملی جامعہ پہنائیں گے جام پور میں سیاسی وسماجی شخصیت ملک اخترحسین ببرکی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ عوام نے ہم پرجواعتمادکیااسے پوراکرنے کے لئے تمام تروسائل بروئے کارلائیں گے انھوں نے کہاکہ ملک سے کرپشن کاخاتمہ اور لوٹی دولت کی واپسی کے لئے قانون سازی کے ذریعے اربوں روپے کی دولت واپس لائیں گے اس موقع پر جاویدخان حیدری،ندیم احمدخان ،ملک عبدالکریم ببر،ملک محمدنواز،سجادملک سمیت دیگرشخصیات بھی موجودتھیں ۔

حنیف پتافی

مزید : ملتان صفحہ آخر