الیکشن کمیشن کی پی بی 41واشک سے کامیاب امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی ہدایت

الیکشن کمیشن کی پی بی 41واشک سے کامیاب امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے ...

اسلام آباد(آئی این پی)الیکشن کمیشن نے پی بی 41واشک سے کامیاب ہونے والے امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی ہدایت کر دی جبکہ پی بی 41 واشک کے ریٹرنگ افسر(بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

اور پریزائڈنگ افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔پیر کو الیکشن کمیشن میں بلوچستان کے حلقہ پی بی 41 واشک کے دو پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کے معاملے پر ممبر سندھ عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن کی سماعت کی، درخواست گزار مجیب الرحمان محمد حسنی کے وکیل الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے،وکیل نے کہا کہ پی بی 41 کے دو پولنگ اسٹیشنز نمبر 44اور 45 کے ووٹ نہیں شامل کیے گئے،این اے 270 میں ان دو پولنگ اسٹیشنز کے ووٹ شامل کیے گئے۔پولنگ اسٹیشنز 44 اور 45 میں کل تین سو پندرہ ووٹ کاسٹ ہوئے۔جیتنے والے امیدوار سے صرف 219 ووٹ کا فرق ہے،یہاں ان دو پولنگ اسٹیشنز کے ووٹ شامل کیے جائیں تو مجیب الرحمان کامیاب ہو جائیں گے۔قومی اسمبلی کے حلقے میں دو پولنگ اسٹیشنز کے ووٹ شامل کیے تاہم پی بی 41 میں ووٹ نہیں شامل کیے گیے۔الیکشن کمیشن نے پی بی 41 واشک کے ریٹرنگ افسراور پریزائڈنگ افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔جبکہ الیکشن کمیشن نے متعلقہ ونگ کو کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن روکنے کی ہدایت بھی کر دی۔

پی بی 41

مزید : ملتان صفحہ آخر