دھاندلی ہارس ٹریڈنگ سے بننے والی حکومت جلف ختم ہو جائیگی : شیر علی گور چانی

دھاندلی ہارس ٹریڈنگ سے بننے والی حکومت جلف ختم ہو جائیگی : شیر علی گور چانی

جام پور(نمائندہ خصوصی) سابق ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی سردارشیرعلی خان گورچانی نے کہاہے کہ تحریک انصاف نے اقتدارکے حصول کیلئے منڈی لگارکھی ہے مرکز

(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

اورپنجاب میں حکومت سازی کے لئے آزاد امیدواروں سمیت دوسرے امیدواروں کی وفاداریاں تبدیل کرانے کے لئے اربوں روپے تقسیم کیے جارہے ہیں دھاندلی کے بعد ہارس ٹریڈنگ سے بننے والی حکومت ایک سال تودورچندماہ بھی نہیں چل سکے گی اپنے والدسردارپرویزاقبال خان گورچانی کے ہمراہ جام پور میں ہفتہ وارکھلی کچہری میں عوامی مسائل سننے کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ کل تک پرویزالٰہی کو ڈاکو اور ایم کیوایم کودہشت گرد،قاتل کہنے والے عمران خان آج کس منہ سے ان کو حکومت میں شامل کررہے ہیں ،انھوں نے کہاکہ عمران خان کوسازشوں سے اقتدارتومل سکتاہے لیکن عوام میں مقبولیت نہیں قبل ازیں انھوں نے مختلف وفودسے ملاقاتیں کی چیئرمین میونسپل کمیٹی حاجی محمداکرم قریشی،ملک عقیل احمدارائیں ،سردارنذرحسین خان رند،حاجی محمدحسین قریشی،سردارمنصوخان مستوئی،راناندیم احمدخان نون،میاں ظہوراحمدخوجہ،وڈیرہ میرہزارخان نوکانی،رحیم بخش خان بازگیر،محمدیونس قریشی،ملک سجادحسین ببر،مرزا فرحان خان سمیت دیگرشخصیات بھی اس موقع پرموجودتھیں ۔

شیر علی گورچانی

مزید : ملتان صفحہ آخر