عمران خان کو وزارت عظمیٰ کا حلف لینے سے روکنے کی درخواست قابل سماعت یا نہیں ، فیصلہ محفوظ

عمران خان کو وزارت عظمیٰ کا حلف لینے سے روکنے کی درخواست قابل سماعت یا نہیں ، ...

اسلام آباد (آئی این پی ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو وزارت عظمیٰ کا حلف لینے سے روکنے کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا‘ درخواست گزار نے موقف (بقیہ نمبر51صفحہ12پر )

اپنایا کہ عمران خان آرٹیکل 62 کے تحت رکن قومی اسمبلی بننے کے اہل نہیں۔ پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کو وزارت عظمیٰ کا حلف لینے سے روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔ درخواست گزار حافظ احتشام ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے۔

فیصلہ محفوظ

مزید : ملتان صفحہ آخر