بہاولپور لاری اڈا لاوارث ، پولیس چوکی بند ، جیب کترے سرگرم

بہاولپور لاری اڈا لاوارث ، پولیس چوکی بند ، جیب کترے سرگرم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاول پور(بیورورپورٹ )بہاول پور کا بس اسٹینڈ جہاں ملک بھر سے لوگ سفر کے لیے آتے اور جاتے ہیں میں بنیادی سہولیا ت کی عدم فراہمی کے باعث مسافر حضرات کو انتہائی تکلیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے لاری اڈا میں پینے کے پانی کا کوئی انتظام نہیں اور لاری اڈا کی سڑکیں ٹوت پھوٹ کا شکار ہیں اور بارش کے نتیجے میں مہینوں پانی کھڑا رہتا ہے ۔تاجران کا کہنا ہے کہ اڈاے میں جیب کتروں کا گروہ سرگرم ہے اور روزانہ مسافروں کی کی جیبیں(بقیہ نمبر57صفحہ12پر )

کاٹی جاتی ہے اور اڈاے پر قائم پولیس چوکی سارا دن بند رہتی ہے اور شام کو پولیس اہلکار آتے ہیں کچھ دیر بعد ڈیوٹی کا بہانہ کر کے غائب ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے جیب کتروں کے حوصلے بلند ہوچکے ہیں آئے دن اڈے پر دنگا فساد معمول بن چکا ہے مگر پولیس چوکی بند رہنے کی وجہ سے پولیس کی رٹ کہیں نظر نہیں آتی تاجران کا یہ بھی کہنا ہے کہ اڈا میں بڑی تعداد میں غیر قانونی اسٹینڈ دوکانوں کے آگے قائم ہو چکے ہیں اور ان غیر قانونی اسٹینڈ کی وجہ سے ہمارے کاروبا تباہ ہو رہے ہیں انجمن تاجران کے صدر غلام حسین عرف وڈا سائیں کا کہنا ہے کہ جنر ل بس اسٹینڈ کی تبا ہی کے ذمہ داربلدیاتی ادارے ہیں جو کہ ہر سال کروڑوں روپے تو وصول کرتی ہے مگر کئی سالوں سے بس سٹینڈ پر کچھ بھی خرچ نہیں کیا انہوں نے کہا کہ موٹر وہیکل رولز 1973 کے آرٹیکل 259 کے تحت جنرل بس اسٹینڈ کی آمدنی کے لیے ایک الگ بینک اکاؤنٹ کھولا جا نا چاہیے تھا جس میں ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر اخراجات کے بعد باقی رقم جنرل بس اسٹینڈ کی تعمیر ترقی پر خرچ کی جانی چاہیے تھی مگر آج تک نہ تو کوئی اکاؤنٹ کھولا گیا اور نہ ہی بس اسٹینڈ پر خرچ کیا گیا آخر وہ کروڑوں روپے کہا ں خرچ کیے گئے بلدیاتی ادارے کا آڈٹ کیا جائے تو ہو شربا انکشافات ہو نگے انہوں نے کمشنر بہاول پور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
جیب کترے سرگرم