ایف بی آر،پمز میں بھرتیاں،درخواستیں طلب

ایف بی آر،پمز میں بھرتیاں،درخواستیں طلب

رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)وفاقی حکومت نے ایف بی آر میں 19 کسٹم انسپکٹرز اور پمز میں 15 پرنسپل ٹیکنیشن بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیاہے، مطلوبہ معیار کے حامل امیدواروں (بقیہ نمبر52صفحہ12پر )

سے 19 اکتوبر تک آن لائن درخواستیں طلب کر لی گئیں۔ تفصیل کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) میں سکیل 16 میں کسٹم انسپکٹرز/ انٹیلی جنس آفیسرز کی 19 آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ کیا گیا ہے ، مذکورہ آسامیوں کے لئے اکنامکس، کامرس، سٹیٹسٹکس، اکاؤنٹنگ، کمپیوٹرسائنس، وکالت، فارمیسی کیمسٹری یا فزکس، بی ایس سی انجینئرنگ سمیت گریجوایشن تک تعلیمی معیار مقرر کیا گیا ہے جبکہ امیدواروں کے لئے عمر کی بالائی حد 33 سال مقرر کی گئی ہے ۔ اسی طرح پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسلام آباد میں مختلف شعبہ جات میں گریڈ 17 میں پندرہ پرنسپل ٹیکنیشن بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، مذکورہ آسامی پر بھرتی کے لئے مطلوبہ تعلیمی معیار کے حامل امیدواروں کی عمر کی بالائی حد 35 سال مقرر کی گئی ہے ، کسٹم انسپکٹرز/ انٹیلی جنس آفیسرز اور پرنسپل ٹیکنیشن کی آسامیوں پر بھرتی کا عمل فیڈرل پبلک سروس کمیشن(ایف پی ایس سی) کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں ایف پی ایس سی کی جانب سے مذکورہ آسامیوں پر بھرتی کے لئے 19 اکتوبر تک آن لائن درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔

بھرتیاں

مزید : ملتان صفحہ آخر