انڈس ہائی وے پر حادثہ،تین روز گزرنے کے باوجود گیس ٹرالر سڑک پر موجود،ٹریفک متاثر

انڈس ہائی وے پر حادثہ،تین روز گزرنے کے باوجود گیس ٹرالر سڑک پر موجود،ٹریفک ...

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور ،انڈس ہائی وے پر کھیڑافارم کے قریب ٹریکٹرٹرالر اور ایل پی جی گیس لوڈٹرالر کے درمیان (بقیہ نمبر53صفحہ12پر )

تصادم سے ٹریکٹر دوٹکڑے ہوگیا جبکہ ایل پی جی گیس لوڈٹرالر اُلٹ گیا آج تیسرا روز گذرنے کے باوجود ایل پی جی گیس سے لوڈ ٹرالر کھڑ ا نہ کیا جاسکا ،مسافر گاڑیاں متبادل رابطہ سڑکوں سے گذرنے پر مجبورہیں تین روز سے پولیس ،سول ڈیفنس کے اہلکار ایل پی جی گیس لوڈ ٹرالر کی حفاظت پر مامور ہیں کہ کہیں کوئی بڑاحادثہ رونماء نہ ہوسکے ،اسسٹنٹ کمشنر سیدوسیم حسن بھی تین روز سے نگرانی کررہے ہیں دو بڑی کرینیں منگوائی گئیں مگر ٹرالر کھڑا نہ ہوسکا اب لاہور سے ہیوی کرین منگوائی گئی ہے علاقہ بھر کی آبادی خوف میں مبتلاء ہے تین روز قبل انڈس ہائی وے پر کھیڑا فارم کے قریب شب آٹھ بجے اچانک ٹریکٹر ٹرالی اور ایل پی جی گیس لوڈ ٹرالر میں مبینہ تصادم کے نتیجہ میں ٹریکٹر دوٹکڑے ہوگیا اور ایل پی جی گیس ٹرالر سائیڈ پر اُلٹ گیا جس سے انڈس ہائی وے کاایک حصہ مکمل طور پر بند ہوگیا یوں کراچی سے پشاور جانے والی گاڑیوں کی دوردور تک لمبی قطاریں لگ گئیں انتظا می آفیسران جن میں ایس ڈی پی او محمدعظیم بھٹی اور اسسٹنٹ کمشنر سید وسیم حسن موقع پر پہنچ گئے اور ٹریکٹر کے حصوں کوسڑک سے ہٹوایا جس سے ٹریفک بحال ہوگئی مگر اب تین روز گذر نے کے بعد بھی ایل پی جی لوڈ گیس ٹرالر انڈس ہائی وے پر پڑا ہے جسے ابتک نہ ہٹایا جاسکا ہے ایک طرف مسافر گاڑیوں کوگذر نے میں مشکلات درپیش ہیں تودوسری جانب ایل پی جی گیس کے لیکج کا خطرہ بھی سروں پر منڈلا رہا ہے عوامی وشہری حلقوں نے اس مسئلہ کوفی الفور حل کر نے اور ٹریفک کی بحالی کا مطا لبہ کیا ہے ۔

گیس ٹرالر

مزید : ملتان صفحہ آخر