یوم آزادی پر ون ویلنگ سائلنسر نکال کر موٹر سائیکل چلانے پر پابندی

یوم آزادی پر ون ویلنگ سائلنسر نکال کر موٹر سائیکل چلانے پر پابندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں یوم آزادی پر سائلنسر نکال کر موٹرسائیکل چلانے پر سختی سے پابندی عائد کر دی ہے، متعلقہ حکام کو احکامات جاری کر دئیے گئے۔ تفصیل کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے پنجاب بھر کے آر پی اوز، کمشنرز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو جاری کردہ مراسلوں میں بتایا گیا ہے کہ پولیس حکام 14 اگست کے موقع پر صوبہ بھر میں ون ویلنگ کرنے والے اور سائلنسر نکال کر موٹرسائیکل (بقیہ نمبر59صفحہ12پر )

چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں تاکہ جانی نقصان اور ماحولیاتی آلودگی سے محفوظ رہا جا سکے۔
یوم آزادی ون ویلنگ