غیرت کے نام پر لڑکی ، بیوی آشنا سمیت قتل ، دیرینہ دشمنی کے باعث نوجوان ہلاک ، نامعلوم شخص نے بچہ مار ڈالا

غیرت کے نام پر لڑکی ، بیوی آشنا سمیت قتل ، دیرینہ دشمنی کے باعث نوجوان ہلاک ، ...

مظفرگڑھ،سیت پور،شادن لُنڈ،بوریوالا(بیورو رپورٹ،نمائندہ پاکستان،تحصیل رپورٹر،نامہ نگار) غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو مار ڈالا دیرینہ دشمنی پر نوجوان قتل،شوہر نے بیوی کو آشنا سمیت موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ نامعلوم شخص نے تیسرے جماعت کے طالبعلم کو چھریوں کے وار کرکے موت کی وادی میں دھکیل دیا تفصیل کے مطابق سیت پور کی نواحی مو ضع گھر ی میں گا ئمن خان کی 18 سا لہ بیٹی مقصود بی بی اپنے ا شنا کو فو ن کر رہی تھی کہ اس کا بھا ئی (بقیہ نمبر46صفحہ7پر )

پنو ں ا گیا جس نے اپنی بہن مقصو د بی بی کو غیرت کے نا م پر کلہا ڑ یو ں کے وار کر کے بے دردی کے سا تھ قتل کر دیا اور خود فرار ہو گیا پولیس تھا نہ سیت پور ملزم کی گرفتاری کیلئے چھا پے مار ر ہی ہے تا ہم ابھی تک پولیس کو کامیابی نہیں مل سکی۔دریں اثناء تھانہ سیت پور کی حدود گبرارئیں میں مقتول اسمعیل پیشی سے واپسی پر ہو ٹل پر کھا نا کھا رہا تھا کہ ملزم شانی بوسن نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے اسمعیل کو قتل کر دیا قتل کرنے کے بعد ملزمان اسلحہ لہراتے ہو یے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے اس واقعہ کے بعد علاقہ گبر ارائیں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا واضع رہے ملزم شانی اس سے پہلے سر کل پولیس کو کئی مقد مات میں مطلوب ہے تھا نہ سیت پور پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے سیت پور رورل ہیلتھ سنٹر میں بھیج دیا ۔علاوہ ازیں تھا نہ کا لا کی حدو د میں بیگ چو ک کے رہا ئشی محمد ار شاد بیگ و لد اللہ وسا یا کو شک تھا کہ اس کی بیو ی کے کسی کے سا تھ نا جا ئز تعلقا ت ہیں مو با ئل بر آ مد ہو نے پر وہ طیش میں آ گیا اور پتہ چلنے پر مو ٹر سا ئیکل پر سوا ر ہو کر در ی ڈھو لے وا لی پرمحمد سجا د بھٹی جو کہ اپنی کر یا نہ کی دو کا ن پر بیٹھا ہوا تھا پسٹل سے اس پر فا ئرنگ کر دی جس سے گو لی اس کے سر میں لگی جس سے وہ شد ید زخمی ہو گیا زخمی کو ٹرا ما سنٹر ڈیر ہ غا زی خا ن لے جا یا جا رہا تھا کہ اس نے را ستے میں دم تو ڑ دیا جبکہ وا پس گھر آ کر اپنی بیوی کو بھی فا ئر ما ر کر قتل کر دیا دو ہرے قتل کا ملز م فرا ر ہو گیا اطلا ع پر پو لیس تھا نہ کا لا نے مو قع پر پہنچ کر لا شو ں کو پو سٹ ما ر ٹم کے لئے قبضہ میں لے کر کا ر وا ئی شرو ع کر دی۔مزید برآں بوریوالا ساہوکا تھانہ کی حدود چک نمبر 301 ای بی میں آٹھ سالہ تیسری جماعت کے طالبعلم حسن صدیق ولد محمد صدیق قوم سندھو جٹ سکنہ 301 ای بی جوگھر سے نماز مغرب کی ادائیگی کیلئے مدرسہ گیا جو نمازعشا تک گھر واپس نہ آیا بعد دریافت معلوم ہوا کہ اسکا مدرسہ کی چھت پر کسی نامعلوم شخص نے بری طرح چھریوں کے وار کرکے بہیمانہ تشدد کرکے قتل کر دیا گیا پتہ چلتے ہی معصوم حسن کے گھر صفہ ماتم برپا ہوگیا مقتول حسن اپنے ماں باپ کا اکلوتا بیٹا تھا اور اسکا والد بھی کچھ عرصہ قبل فوت ہو چکا تھا مقتول کے قتل نے ایک بار پھر سانحہ قصور (زینب قتل) کی تاریخ دہرا دی بیوہ ماں کی چیف جسٹس سپریم کورٹ میاں ثاقب نثار صاحب سے انصاف فراہمی کا مطالبہ گاؤں والوں کا احتجاج 15 کال کرنے پر ایس پی انویسٹی گیشن رانا شجاعت علی خان ڈی ایس پی بوریوالا حافظ خضر زمان پولیس کی بھاری نفری سمیت موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔

قتل

مزید : ملتان صفحہ آخر