ملازمین میں بلا سود قرضوں کی فراہمی شروع

ملازمین میں بلا سود قرضوں کی فراہمی شروع

بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ادارہ ملازمین کو سہولیات کی فراہمی و معیار زندگی بہتر بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔ان خیالات کا اظہار میئرمیونسپل کارپوریشن بہاولپورعقیل نجم(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

ہاشمی نے ملازمین کو بلاسود قرضوں کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ادارہ کے چالیس سے زیادہ ملازمین کو چھوٹے قرضے بلاسود ان کی ضرورت کے مطابق اور ادارہ کی یونین اپیکاکے عہدیداران کی کوششوں سے دئے جا رہے ہیں۔انہوں نے اپیکا عہدیداران کی ملازمین کو سہولیات کی فراہمی کے کردار کو بھی سراہا اور یقین دہانی کرائی کہ ملازمین کی بہتری کے کسی بھی اقدام میں اپیکاکیساتھ تعاون کیا جائیگا۔عقیل نجم ہاشمی نے کہا کہ ادارہ کے ملازمین کیلئے ہاؤسنگ کالونی کی منظوری کیلئے کوششیں کی جائیں گی اور قرعہ اندازی سے ملازمین کو پلاٹوں کی تقسیم کو منصوبہ ترتیب دے دیا ہے۔اس موقع پر اپیکاصدر یونٹ میونسپل کارپوریشن ملک ریاض نے کہا کہ بھرپور کوشش کرکے ادارہ کے چالیس سے زائد ملازمین کو فی کس تقریبا پچاس ہزار روپے بلاسود قرضہ کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے اس حوالہ سے میئرعقیل نجم ہاشمی نے بھرپورتعاون کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ کے ملازمین کو کوارٹرز کی فراہمی یا ہاؤسنگ کالونی کی تعمیرایک خواب ہے جسے بہت جلد تعبیرفراہم کرینگے۔جنرل سیکرٹری علی اکبر کامران نے کہا کہ ملازمین کی خدمت زندگی کا مقصد ہے اپیکاکے پلیٹ فارم سے ملازمین کو سہولیات کی فراہمی کی کوششوں میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائیگی۔علی اکبر نے کہ ملازمین کو ان کی ضرورت کے مطابق بلاسود قرضہ کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔جس میں میئر عقیل نجم ہاشمی کے تعاون کو کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔تقریب کے آخر میں چیک وصول کرنے والے ملازمین نے میئر عقیل نجم ہاشمی زندہ بادکے نعرے بھی لگائے۔اس موقع پر اپیکاکے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

بلاسود قرضے

مزید : ملتان صفحہ آخر