ہنگو ،جائیداد تنازعہ ،دو گروپوں میں فائرنگ 2 بھائیوں سمیت 4 جاں بحق ،3 زخمی

ہنگو ،جائیداد تنازعہ ،دو گروپوں میں فائرنگ 2 بھائیوں سمیت 4 جاں بحق ،3 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہنگو( بیورورپورٹ )قبائلی ضلع سنٹرل اورکزئی میں جائیداد کے تنازعے پر دو گروپوں میں کراس فائرنگ۔ دو بھائیوں سمیت چار افراد قتل جبکہ دوسرے فریق سے تین زخمی۔ (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

اسسٹنٹ کمشنر لوئر اورکزئی سید نعمان علی شاہ کے مطابق گزشتہ روز سنٹرل اورکزئی کے علاقہ شیخان مسعود خپا میں ایک عرصہ سے جاری جائیدار کے تنازعہ پر دو گروپوں میں کراس فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں شہزادہ ولد لعل زادہ ، جاوید ولد لعل زادہ، عشرت ولد شہزادہ، فضل رحیم ولد فضل منان دو بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد قتل ہوئے جبکہ دوسری فریق سے شاہ نواز، لطیف، مکامل زخمی ہوئے۔ زخمیوں اور مرنے والے کو ہیڈ کوارٹر سپتال مشتی میلہ منتقل کردیاگیاہے جہاں سے لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر سید نعمان علی شاہ نے بتایاکہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیاگیاہیں اورگرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔