چلڈرن کمپلیکس کو سر سبز درختوں سے محروم کرنیکا منصوبہ

چلڈرن کمپلیکس کو سر سبز درختوں سے محروم کرنیکا منصوبہ

ملتان (وقائع نگار)چلڈرن کمپلیکس ملتان عملے کی ملی بھگت سے لاکھوں روپے کی سایہ دار قیمتی درخت کاٹنے کا انکشاف ہوا ہے۔ جن کو اونے پونے داموں فروخت کیا جارہا ہے۔(بقیہ نمبر45صفحہ7پر )

ذرائع کے مطابق چلڈرن کمپلیکس ملتان میں لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی سایہ دار درخت کثیر تعداد میں موجود تھے، جن میں سفیدہ، پیپل، آم، نیم، ودیگر درختوں کی اقسام شامل ہیں مذکورہ ہسپتال کاعملہ سرکاری درخت آہستہ آہستہ کاٹے جارہے ہیں اور یہ سلسلہ بھی گزشتہ روز بھی جاری رہا ہے۔ ذرائع کے مزید کہنا ہے کہ ان درختوں کی حالانکہ ہسپتال انتظامیہ کو نیلامی کرنی چاہیے تھی مگر انکو ایسے ہی فروخت کیا جارہارہے۔ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کے لواحقین نے سایہ دار کاٹنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ دوسری جانب ہسپتال حکام کے مطابق درختوں کو آمدورفت کیلئے راستہ بنانے کیلئے کاٹا گیا ہے۔ اور فروخت کردہ درختوں کی قیمت ہسپتال کے تعمیری کاموں پر خرچ کیئے جارہے ہیں۔

چلڈرن کمپلیکس

مزید : ملتان صفحہ آخر