اپنا مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ میں بے ضابطگیوں پر ایف آئی اے ملتان کی انکوائری شروع

اپنا مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ میں بے ضابطگیوں پر ایف آئی اے ملتان کی ...

ملتان(وقائع نگار)ایف آئی اے ملتان کی ٹیم نے اپنا مائیکرو فنانس بنک لمیٹڈ میں قرضہ جات کی منظوری اور وصولی میں وسیع پیمانے پر بے ضابطگیوں کی شکایت پر انکوائری شروع کردی ہے یہ درخواست اپنا مائیکرو فنانس بنک لمیٹڈ (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

کے ریکوری منیجر نے دی ہے،درخواست میں بتایا گیا ہے کہ بنک افسران دوستوں اور جعلی کسٹمرز کے نام پر 13کروڑ روپے سے زائد قرضہ نکلوا کر ہڑپ کرگئے ہیں قرضہ لینے والے سینکڑوں کسٹمرز کے پتہ اور رابطہ نمبر پر درست نہ ہے،اس فراڈ میں مذکورہ بنک کے برانچ منیجر،کریڈٹ منیجر اور آپریشن آفیسر سمیت 25افسران ملوث ہیں،ایف آئی اے کی ملتان کے تفتیشی افسر نے درخواست ملتے ہی نجی بنک کے برانچ منیجر سمیت دیگر ملازمین کو نکوائری کیلئے طلب کرلیا ہے تاکہ حقائق کی مد میں درخواست کویکسو کیا جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر