بستی ملوک : خاتون کی بوری بند لاش بر آمد

بستی ملوک : خاتون کی بوری بند لاش بر آمد

ملتان،بستی ملوک(وقائع نگار، نمائندہ پاکستان) بستی ملوک پولیس کو خاتون کی بوری بند لاش ملی ہے جسکو لیجانے والا موٹرسائیکل سوار فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے تھانہ بستی ملوک کے عملہ نے چڑویاں والی پل کے قریب پولیس اہلکار معمول کے مطابق گشت کررہے تھے اسی اثناء میں ایک موٹرسائیکل سوار کو مشکوک جان کر روکا،جس نے پولیس کو دیکھا اور پاس پہلے سے موجود(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

بند بوری کو وہیں پھینک کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس نے بوری کو قبضے میں لیا اور کھول کر چیک کیا تو معلوم ہوا ہے کہ اس بند بوری میں 40سالہ خاتون کی لاش تھی جسکی تاحال شناخت نہ ہوسکی پولیس نے برائے شناخت لاش کو نشتر سرد خانے رکھوادیا ہے اور ضروری قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

بوری بند لاش

مزید : ملتان صفحہ آخر