ملتان تینوں بڑے تھیٹرز کا بڑے پیمانے پر ٹیکس غبن کرنیکا انکشاف

ملتان تینوں بڑے تھیٹرز کا بڑے پیمانے پر ٹیکس غبن کرنیکا انکشاف

ملتان (خصوصی رپورٹر)محکمہ ایکسائز کے انسپکٹروں کی ملی بھگت کے باعث تھیٹروں میں ماہانہ لاکھوں روپے کا ٹیکس چوری کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ،اس حوالے سے تھیٹر ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرامہ پروڈیوسر او ر ایکسائز انسپکٹربزنس کے اعتبار سے اچھے لگنے والے شوز پرکم شائقین(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

ظاہر کرکے ایکسائز ٹیکس کی شرح کم بنا کر خزانے میں جمع کرواتے ہیں ،اسی طرح ایک ماہ میں شہر میں موجود تینوں تھیٹرز بڑے پیمانے پر ٹیکس غبن کر رہے ہیں ،ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ جب لاہور سے خصوصی ٹیمیں ملتان تھیٹر چیک کرنے آتی ہیں،تب انہیں بھی چکمہ دے دیا جاتا ہے تاہم اس عمل کے باعث پروڈیوسر ریلیف لینے کے بعد ایکسائز انسپکٹر کو اسکا حصہ دے دیتا ہے ،جس میں ٹیکس بھرنے والے تھیٹراہلکا ر بھی اپنا حصہ وصول کرتے ہیں۔

تھیٹر

مزید : ملتان صفحہ آخر