ملاوٹ مافیا کا گھیرا تنگ ، مختلف شہروں میں کئی فوڈ پوائنٹس سیل

ملاوٹ مافیا کا گھیرا تنگ ، مختلف شہروں میں کئی فوڈ پوائنٹس سیل

ملتان،ڈیرہ غازی خان، ( سپیشل رپورٹر،سٹاف رپورٹر،سٹی رپورٹر) پنجا ب فوڈ اتھارٹی نے مختلف شہروں میں ملاوٹ مافیا سمیت مضر صحت اشیا تیار و فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس کو سیل کر دیا۔2لاکھ روپے سے زائد جرمانے کر دئیے ۔لیہ میں غیر معیاری کھویا تیار کرنے کا یونٹ سیل کر دیا۔ڈیرہ غازی خان میں ایک ہوٹل اور ایک پان شاپ کو صفائی کے ناقص انتظامات پر سیل کر دیا ۔ ایک پان شاپ (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

کو مضر صحت گٹکے فروحت کرنے پر سر بمہر کر دیا گیا ہے۔راجن پور میں سوڈا واٹر یونٹ اور رحیم یار خان میں بیکری سمیت مختلف فوڈ پوائنٹس سیل کر دئیے۔ڈیرہ غازی خان سے سٹی رپورٹر کے مطابق ینجاب فوڈ اتھارٹی نے ڈیرہ غازخان اور ضلع لیہ کے مختلف علاقوں میں عوامی شکایات پر حفظان صحت کے برخلاف چیزیں، تیار کرنے، صفائی کے ناقص انتظامات ائسکریم، سوڈاواٹر یونٹس، سوئیٹس یونٹس،کھویاشاپ اور دیگرناقص اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والی دوکانوں پر چھاپے مارے انہیں سربمہر کرنے سمیت دولاکھ34ھزارروپے کے بھاری جرمانے عائدکرنے کے ساتھ بیشترکو سیل کیا اوروارننگ بھی دی ڈیرہ غازی خان میں واقع ایک معروف ہوٹل سمیت ایک پان شاپ کو صفائی کے ناقص انتظامات اورمختلف قسم کے گٹکے فروخت کرنے پرسربمہرکیا گیا اس کے علاوہ غیر معیاری خوراک مہیا کرنے پرراجن پور میں ایک سوڈا واٹر یونٹ اور رحیم یار خان میں واقع ایک ٹک شاپ،اور ایک بیکری کو بھی سیل کر دیا گیا دوران چیکنگ لیہ میں واقع ایک ائسکریم ڈسٹری بیوٹر جو مضر صحت آئسکریم،قلفیاں فروخت کر رہا تھا اسے بھی چیک کرنے پر سربمہرکیا گیا اور 2062قلفیاں،120کلوکھویا ضائع کی گئیں ااور 3 فریزر برآمد کر کے قبضے میں لے لیے گئے ڈیرہ میں 670ساشے گٹکا،129لیٹر پانی،72کلوحشرات زدہ مٹھائی اور30لیٹر ناقص آئل تلف کیا گیادریں اثناء وہاڑی میں کاروائی کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیمز نے معروف افضل نمکو یونٹ کو سابقہ دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے،مضر صحت آئل،ناقص دال ،مضرصحت مصالحاجات استعمال کرنے پر سیل کر دیا۔اس موقعہ پر ڈائریکٹر آپریشن ساؤتھ نے کہا کہ ناقص اشیاء فروخت کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں،حکومتی ہدایت کے مطابق صحت مند پنجاب بنانا ھماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر