اسامہ کے بیٹے حمزہ کی ورلڈ ٹریڈ سنٹر حملے کے نامزدملزم کی بیٹی سے شادی

اسامہ کے بیٹے حمزہ کی ورلڈ ٹریڈ سنٹر حملے کے نامزدملزم کی بیٹی سے شادی

لندن(این این آئی)اسامہ بن لادن کے اہل خانہ نے انکشاف کیا ہے کہ اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن نے نائن الیون حملے کے اصل کردار محمد عطاء کی بیٹی سے شادی کرلی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسامہ بن لادن کے سوتیلے بھائی احمد اور حسن العطاس نے انٹرویو میں بتایا (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

کہ حمزہ بن لادن نے القاعدہ میں انتہائی اہم عہدے پر اپنی جگہ بنالی ہے تاکہ اپنے والد کی موت کا بدلہ لے سکے۔اسامہ بن لادن کے سوتیلے بھائی احمد العطاس کا کہنا تھا کہ ہم نے سنا ہے کہ حمزہ بن لادن نے محمد عطا کی بیٹی سے شادی کرلی لیکن ہمیں نہیں معلوم کہ وہ کہاں ہیں۔حسن العطاس نے کہا کہ جب ہم نے سوچا کہ سب کچھ ختم ہو گیا تو حمزہ بن لادن نے کہا کہ میں اپنے والد کا بدلہ لینے کیلئے جارہا ہوں، اس کے بعد دوبارہ ملاقات نہیں ہوئی۔دوسری طرف امریکی محکمہ خارجہ نے حمزہ بن لادن کا نام عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر