ناقص کارکردگی ریکوری ٹارگٹ حاصل نہ کرنیوالے ملازمین کیکلاف کارروائی شروع

ناقص کارکردگی ریکوری ٹارگٹ حاصل نہ کرنیوالے ملازمین کیکلاف کارروائی شروع

ملتان( سپیشل رپورٹر) کام چور عملہ کی شامت آگئی ، واسا انتظامیہ نے ناقص کارکردگی اور ریکوری ٹارگٹ حاصل نہ کرنیوالے سٹاف کے خلاف سخت کاروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن واسا محمد انور چوہدری نے پیڈا ایکٹ کے تحت شعبہ ریکوری کے 5سرکل انچارجوں کے خلاف(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

میجر اور مائنر پینلٹی کا فیصلہ سنا کر با قاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔اس ضمن میں سرکل انچارجوں محمد عارف اور شہباز احمد کی تنزلی کر کے انھیں ریکوری انسپکٹر کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ سرکل انچارجز شکیل احمد ' اطہر نواز اورمظہر عباس کی دوانکریمنٹ پانچ سالوں کے لیئے روکنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں تاہم دوسری جانب واسا انتظامیہ کی طرف سے ریکوری سٹاف کے خلاف کاروائی پر غازی یونین سی بی اے واسا نے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کل 7 اگست کو ہیڈ آفس شمس آباد میں اجلاس طلب کر لیا ہے۔ صدر غازی یونین وحید رجوانہ نے کہا ہے کہ انتظامیہ کا ظالمانہ فیصلہ کسی صورت قبول نہیں کل اجلاس کے بعد احتجاج اور دفاتر کی تالہ بندی کی جا سکتی ہے۔

واسا ناقص کارکردگی

مزید : ملتان صفحہ آخر