ضمانت خارج ہونے پر پٹواری گرفتار

ضمانت خارج ہونے پر پٹواری گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار)محکمہ اینٹی کرپشن ملتان نے شہری سے لاکھوں روپے رشوت وصول کرنے کے الزام میں ضمانت خارج ہونے پر ابرار شاہ پٹواری کو گرفتار کرلیا ہے اس کے علاوہ اینٹی کرپشن ملتان ریجن نے ماہ جولائی 2018ء کی کارکردگی رپورٹ(بقیہ نمبر40صفحہ7پر )

جاری کردی ہے جس میں رشوت وصول کرنے سمیت دیگر الزامات کے تحت8مقدمات کا اندراج بھی کیا تفصیل کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن میں شہری واحد بخش نے ابرار شاہ پٹواری کے خلاف انکوائری کے بعد مقدمہ درج کیا ابرار شاہ پٹواری نے عدالت سے عبوری ضمانت کروائی جو گزشتہ روز خارج ہوگئی جس پر اینٹی کرپشن ٹیم نے مذکورہ پٹواری کو سب ضابطہ گرفتار کرلیا ہے اس کے علاوہ اینٹی کرپشن ملتان ریجن نے ماہ جولائی 2018ء میں اپنی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اس ماہ میں ڈپٹی ڈائریکٹراینٹی کرپشن لودھراں نعیم الرحمان خان کو مدعی غلام یٰسین نے تحریری درخواست دی کہ ملازم سب انسپکٹر لیاقت علی گھلو جو تھانہ سٹی لودھراں میں تعینات تھا نے بیس ہزار رشوت وصول کی،جس پر مقدمہ درج ہوا لودھراں کے ہی رہائشی بشیر احمد نے درخواست دی کہ محا8د اقبال اشٹام فروش اور محمد آصف شہریار نے ملی بھگت سے میرا جعلی بیان حلفی انحرافی تیار کیا جس پر بھی مقدمہ درج ہوا اسی ڈسٹرکٹ لودھراں کے ہی رہائشی چوہدری محمد اسلم نے 35ہزار روپے کی سرکاری لکڑی خرد برد کرنے کے الزام پر چوہدری محمد لطیف بلاک آفیسر کیخلاف درخواست دی جس کے انکوائری افسر اسسٹنٹ ڈائریکٹر حسن رضا کھاکی کو مقرر کیا گیا اور انہوں نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کیا ضلع وہاری کے رہائشی عبدالقادر کی زمین نائب تحصیلدار محمد عارف اقبال،پٹواری غلام سرور،محمد بوٹا اور محمد خان نے باہمی ملی بھگت سے میری زمین کسی اجنبی کے نام درج کردی ہے جس پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ملتان میں مسماۃ یاسمین کی جانب سے دی گئی درخواست کے مطابق محمد اسلم نکاح خواں اور محمد رمضان سیکرٹری یونین کونسل 73نے آپس میں مل کر ریکارڈ میں رد و بدل کیا جس پر ان دونوں ملزمان کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ملتان کے ہی سید تصور حسین شاہ کی درخواست پر شہزاد اسلم ریڈر سول جج ملتان پر بھرتی کیلئے 6لاکھ 25ہزار روپے بطور رشوت وصول کرنے پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔اسی ہی طرح ملتان میں چوہدری محمد اسلم نے اینٹی کرپشن ملتان کو درخواست دیتے ہوئے الزام لگایا کہ ملزم محمد شاہد ٹیوب ویل آپریٹر ایم ڈی اے واسا ملتان نے بھرتی کے عوض50ہزار روپے رشوت وصول کی جس کی انکوائری کے بعد ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔