گیسٹرو کے 82 مریض ہسپتالوں میں داخل ‘6مختلف مقامات سے ڈینگی مچھر اور لاروا برآمد

گیسٹرو کے 82 مریض ہسپتالوں میں داخل ‘6مختلف مقامات سے ڈینگی مچھر اور لاروا ...

ملتان (وقائع نگار)گیسٹرو کے مرض میں مبتلا 82مریضوں کو ملتان کے(بقیہ نمبر41صفحہ7پر )

مختلف سرکاری ہسپتالوں میں داخل کروایا گیا ہے۔63مریضوں کو طبی امداد کے دینے کے بعد صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کردیاگیا نشترہسپتال میں 20چلڈرن کمپلیکس میں 35اور شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہسپتال میں 27مریض علاج معالجہ کی غرض سے لوئے گئے ہیں محکمہ صحت کی ٹیموں کو سوموار کے روز 6مختلف مقامات سے ڈینگی مچھر اور لاروا ملاہے۔ تمام تر مقامات ان ڈور کے ہیں زون ون میں سے 1زون ٹو اور تھری میں 1,1اور زون فورمیں سے 3مقامات سے ڈینگی مچھر اور لاروا ملاہے۔ تدارک کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

گیسٹرو

مزید : ملتان صفحہ آخر