ملتان سمیت ، مختلف شہرو ں میں حادثات ، 7سالہ بچی سمیت 8افراد جاں بحق

ملتان سمیت ، مختلف شہرو ں میں حادثات ، 7سالہ بچی سمیت 8افراد جاں بحق

ملتان،وہاڑی،بوریوالا،ماچھیوال ،مظفرگڑھ ،جتوئی ،محسن وال،احمد پور شرقیہ(وقائع نگار ،نمائندگان)ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف (بقیہ نمبر42صفحہ7پر )

شہروں میں حادثات کے دوران 7سالہ بچی سمیت 8افراد جان کی بازی ہار گئے ملتان سے وقائع نگار کے مطابق گھریلو حالات سے دلبرداشتہ شخص نے ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کرلی ہے ریسکیو 1122ذرائع کے مطابق سٹی مال گودام کے قریب 46سالہ عبدالقادر والد غلام حسین نے گزشتہ شب گھریلو حالات سے تنگ آکر چلتی ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کرلی اطلاع پاکر ریسکیو اور مقامی پولیس نے لاش قبضے میں لی،پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی ہے اطلاعی رپٹ بھی درج کی ہے ۔ وہاڑی،بورے والا،ماچھیوال سے تحصیل رپورٹر،نامہ نگار،نمائندہ پاکستان کے مطابق الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر اور نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر حاجی محمد جمیل جو کہ چک نمبر 541ای بی کا رہائشی تھا گزشتہ دوپہر سوزوکی کار آلٹو نمبری 4423/MNAمیں اپنے دوست نجی ٹی وی کے رپورٹر محمد جمیل سکنہ 515ای بی کے ہمراہ بورے والا سے اپنے گاؤں چک نمبر 541ای بی میں جا رہے تھے کہ بغیر ریلوے پھاٹک کے گاؤں کو جانے والے پھاٹک سے ریلوے لائن کو عبور کر رہے تھے کہ کراچی سے لاہور جانے والی بابا فرید ایکسپریس ان کی کار سے ٹکرا گئی ٹرین کار کو 3فرلانگ تک ریلوے لائن کے اوپر گھسیٹتے ہوئے آگے لے گئی جس کے نتیجہ میں کار میں سوار دونوں صحافی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے حاجی محمد جمیل کی نعش کو ریسکیو 1122نے پوسٹمارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بورے والا پہنچا دیا وہاں پر ریلوے پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی حادثے کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر بورے والا محمد عظیم ربانی اور بورے والا کے تمام صحافی انتہائی سوگ کے عالم میں ہسپتال پہنچ گئے جبکہ حادثے کا سن کر ہر آنکھ اشکبار تھی ۔مظفرگڑھ سے نامہ نگار کے مطابق قومی شاہراہ پر دو حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے. محمد اصغر کا موٹر سائیکل ٹرک سے جا ٹکرایا. اوروہ ٹرک تلے آکر کچلاگیا جو موقع پر دم توڑگیا. جبکہ دوسرا حادثہ لوہاروالہ پر ہوا جہاں موٹرسائیکل سوار ندیم کار سے ٹکرا کر سر میں چوٹ لگنے سے جانبحق ہو گیا. پولیس نے ضابطے کی کارروائی کرکے نعشیں ورثاء کے حوالے کردیں.جتوئی سے نامہ نگار کے مطابق بیلے والہ کا رہائشی عاشق حسین جو کہ موٹرسائیکل پر جتوئی آرہا تھا شاہ جمال روڑ پر تیز فتار ٹرالر کی ذد میں آکر موٹرسائیکل سوار عاشق حسین موقع پر جاں بحق ہو گیا اطلاع ملے پر جتوئی موقع پر پہنچ گئی لاش کو کاصرف میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔محسن وال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق کھیلتے ہوئے 7سالہ بچی نہر میں ڈوب کر جاں بحق،ریسکیو نے نعش نکال کر ورثاٗ کے حوالے کردی،تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے علاقہ دُلو بنگلہ ایک ایٹ آر کی رہائشی 7سالہ ثناء دختر مشتاق احمد کھیلتے ہوئے نہر میں گرکر ڈوب گئی اور ریسکیو 1122نے بچی کی نعش کو نکال کر ورثاء کے حوالے کردیا۔احمد پور شرقیہ سے سٹی رپورٹر کے مطابق چوری کی متعد د وارداتوں میں مطلوب ملز م ٹرین کی ز دمیں آکر جاں بحق ہوگیا۔ نواحی علاقہ واہی جوگیاں کا رہائشی سہیل احمد ولد عبدالمالک بھٹی جو کہ تحصیل کے تھانوں میں چوری کی وارداتوں میں مطلوب تھا ۔ گزشتہ شب او چ شریف روڈ پر واقع ریلوے پھاٹک کے قریب ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا ۔ پولیس تھانہ سٹی نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دیا ہے اور کاروائی شروع کر دی ہے۔

حادثات

مزید : ملتان صفحہ آخر