چیف جسٹس انتخابی حلقوں کے نتائج روکے جانے کا نوٹس لیں ، پی ٹی آئی

چیف جسٹس انتخابی حلقوں کے نتائج روکے جانے کا نوٹس لیں ، پی ٹی آئی

اسلام آباد(آ ئی این پی)پاکستان تحریک انصاف نے انتخابی حلقوں کے نتائج روکے جانے کے معاملے پر تشویش کا اظہار کر تے ہوئے چیف جسٹس پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ۔ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا ہے انتخابی نتائج میں تعطل سے انتقال اقتدار موخر ہونے کا اندیشہ ہو سکتا ہے،چیف جسٹس سے استدعا ہے وہ اس نامناسب تعطل کا نو ٹس لیں، انتخابی جمہوری عمل میں کسی بھی قسم کی نا جائز تا خیر از حد نقصان دہ ہے۔پیر کو انتخابی حلقوں کے نتائج روکے جانے کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے انکا میز کہنا تھاکم و بیش 20 حلقوں کے نتائج انتظامی یا عدالتی وجوہات کی بنا پر روکے جانا انتہائی نا مناسب ہے۔ 48 حلقوں میں پہلے ہی دوبارہ گنتی کی جا چکی ہے۔سپریم کورٹ پہلے ہی وضاحت کرچکی ہے ری کاونٹنگ کن وجوہات کی بنا پر ہو سکتی ہے۔واضح رہے الیکشن کے نتائج کو چیلنج کیے جانے کے باعث کئی حلقوں کے نتائج روک دیے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی مطالبہ

مزید : کراچی صفحہ اول