عمران خان وزیر اعظم کاپروٹوکول ملنے پر برہم، واپس کرنے کی ہدایت

عمران خان وزیر اعظم کاپروٹوکول ملنے پر برہم، واپس کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو حکام نے بنی گالہ سے لے کر مقامی ہوٹل تک وزیر اعظم کا پروٹوکول دے دیا ۔ جس پر عمران خان برہم ہو کر حکام کو پروٹوکول واپس لینے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جب پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کے لئے بنی گالہ سے مقامی ہوٹل پہنچے تو انتظامیہ نے راستے میں وزیر اعظم کا پروٹوکول دے دیا جس پر عمران خان شدید برہم ہوئے اور راستے میں لگے روٹوں کو دیکھ کر شدید پریشان بھی ہوئے ۔ جونہی عمران خان مقامی ہوٹل پہنچے تو انہوں نے نعیم الحق کو آگاہ کیا کہ فوری طور پر پولیس کی اضافی گاڑیوں کو واپس بھیجا جائے ۔ جس پر نعیم الحق نے انتظامیہ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پولیس کی اضافی پروٹوکول سے خوش نہیں ہیں اس لئے انہیں پروٹوکول کی ضرورت نہیں۔ انہو ں نے کہاکہ عمران خان کو وزیر اعظم جیسا پروٹوکول دیا گیا ہم نے پولیس سے صرف 4 گاڑیاں مانگی تھیں عمران خان ہمیشہ وی آئی پی کلچر کے خلاف رہے ہیں وہ جہاں سے بھی گزریں روٹ نہ لگایا جائے ۔ ان کے پروٹوکول میں مختلف ایجنسیوں کی گاڑیاں ،پولیس اور رینجرز کی گاڑیاں شامل تھیں ہم نے رینجرز اور ایف سی کی گاڑیوں کو روک دیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ عوام کو کم سے کم تکلیف ہو تمام راستے میں انہیں پریشانی رہی ہے ۔

عمران برہم

Back to Convers

مزید : کراچی صفحہ اول