این اے 250،پی ٹی آئی امیدوار کی کامیابی چیلنج

این اے 250،پی ٹی آئی امیدوار کی کامیابی چیلنج

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میں متحدہ قومی موومنٹ کے این اے 250 سے امیدوار نے تحریک انصاف کے امیدوار کی کامیابی چیلنج کردی ہے ۔فیاض قائمخانی نے استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسر کو عطا اللہ کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے سے روکا جائے درخواست گزار فیاض قائم خانی کا موقف ہے کہ 25 جولائی کو ووٹوں کی گنتی کا عمل شفاف نہیں تھا.پولنگ ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشن سے نکال دیا گیا تھا۔فارم 45 بھی بروقت جاری نہیں کیا گیا۔

Back t

مزید : کراچی صفحہ اول